• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ فیصل سیکٹر میں پھنسے منی زو کے جانوروں کی ایدھی شیلٹر ہوم منتقلی

Shah Faisal Mini Zoo Animal Shifted To Edhi Shelter Home
کراچی میں ایم کیو ایم کے شاہ فیصل کالونی سیکٹر میں قائم منی زو میں پھنسے ہوئے جانوروں کو ایدھی شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے۔

رینجرز اور پولیس نے شاہ فیصل نمبر ایک میں واقع سیکٹر آفس کو سیل کیا تو اس کے اندر موجود منی زو کے جانور بھی پھنس گئے۔

جیو نیوز نے جانوروں کے پھنس جانے کی خبر چلائی تو اعلیٰ حکام حرکت میں آگئےاور ضلعی انتظامیہ کی مدد سےجانوروں کو نکالنے کی تیاری شروع کی گئی ۔

اس موقع پر ایدھی کے اینیمل ریسکیو یونٹ کو طلب کیا گیا۔ ایدھی کے اینیمل ریسکیو یونٹ کے ہیڈ سید مصطفیٰ کے مطابق یہاں 26 جانور موجودتھے جنہیں سپر ہائی وے پر واقع ایدھی کے شیلٹر ہوم منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مگر مچھوں کو صبح چڑیا گھر انتظامیہ کے حوالے کردیا جائے گا۔
تازہ ترین