• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے اسٹیج پر مزاحیہ کھیل ’بنانستان‘ پیش

Karachi Comedy Game Bananistan Stage Show
کوپی کیٹس پروڈکشنز کی تھیٹر کے لیے ایک اور شاندار پیشکش ،کراچی کے اسٹیج پر مزاحیہ کھیل ’بنانستان‘ پیش کردیا گیا۔

حالات حاضرہ ، سیاسی و ملکی صورتحال پر مبنی اسٹیج کے شائقین کے لئے یہ مزاحیہ کھیل’ سیا چن‘ ،’ آنگن ٹیڑھا‘، ’پونے 14 اگست‘ ،’ سوا 14 اگست‘ جیسے ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے والی پروڈکشن ٹیم کی نئی پیشکش ہے۔

2030یعنی مستقبل کے پاکستان کی اس تصوراتی کہانی کو اس بارہدایتکار،پروڈیوسر داور محمود نے مصطفیٰ چودھری اور ثاقب سمیر سمیت کل 6رائٹرز کے اشتراک سے تحریر کیا ہے اور ہدایت کاری کی ذمے داری بھی خود نبھانے کے بجائے کسی اور کو سونپی ہے۔

معروف ڈرامہ نگار انور مقصود کے بغیر کوپی کیٹس پروڈکشن کا کچھ نئی تو کچھ پرانی ٹیم کے ساتھ یہ پہلا کھیل ہےجس کی نمائش آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں 24 اکتوبر تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین