• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلیری نےٹرمپ کودماغی طور پرغیرمتوازن قراردے دیا

Clinton Declared Trump Mentally Un Balanced
ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کو دماغی طور پر غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ نے انتخابی مہم کی بنیاد ہی تعصب پر رکھی۔ دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جوابی وار کرتے ہوئے ہلیری کو تیسرے درجے کی سیاستدان قرار دے دیا ۔

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر رینو میں اپنی انتخابی مہم میں ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ پر کئی جوابی حملے کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نسلی امتیاز میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، وہ اقدار جو امریکا کو ایک عظیم ملک بناتے ہیں ٹرمپ ان کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں جو ملک کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ریپبلکن صدارتی امیدوار نفرت پر مبنی تحریک چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ ہلیری ایک تھرڈ کلاس سیاست دان ہیں جو صرف باتیں بناتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم صرف محبت پر مبنی ہے اور وہ ملک کو مضبوط دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔
تازہ ترین