• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم '’ کِک باکسروینجینس‘کا نیاٹریلر جاری

Film Kick Boxer Vengeance New Trailer Released
مایہ ناز ایکشن ہیرو جین کلاڈ وین ڈیم اور ڈیو بیٹسٹا کی نئی مارشل آرٹ فلم ’کِک باکسروینجینس‘کانیاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارجان اسٹاک ویل کی یہ فلم کِک باکسر کڑی کی چھٹی انسٹالمنٹ ہے جس کی کہانی ایک بار پھر ایک ایسے ماہر مارشل آرٹ کھلاڑی کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنا ثانی نہیں رکھتا اور اپنے حیرت انگیز فن سے مدِ مقابل فائٹر کو دھول چٹوا دیتا ہے۔

نکولس سیلوزی، دیمتیری لوگو تھیسٹک اورٹیڈ فیلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں گزشتہ کِک باکسر فلموں میں ایکشن دکھانے والے جین کلاڈ وین ڈیم ایک بار پھر مرکزی کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں جبکہ نامورریسلر اور ہالی ووڈ اداکارڈیو بیٹسٹا سمیت ایلیئن موئسی،جینا کرینو، جارج پیئرس اور ڈیرن شہلوی اہم کرداروں میں دکھائی دیںگے۔

17ملین ڈالر بجٹ سے مکمل ہونے والی یہ فلم ایسکوٹ ایلائیٹ انٹرٹینمنٹ کے تحت2 ستمبرمیں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔
تازہ ترین