• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم ناکارہ بنادیا گیا

Peshawar Defused Bomb On Mufti Mehmood Fly Over
پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سے ناکارہ بنادیا گیا ہے۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بم حفاظتی تدابیر کے بغیر ناکارہ بنایا ، اس دوران فلائی اوور ٹریفک کے لئے تقریباً 2گھنٹے بند رہا۔

پشاور کے مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم نامعلوم افراد نے پھینکا تھا۔ پولیس کے مطابق دستی بم کا فیوز ہٹا کر اس میں لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا جو کہ معمولی جنبش پر پھٹ سکتا تھا۔

پولیس نے بم ملنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا، جس نے بم کو ناکارہ بنادیا، بم ڈی فیوزکرتے ہوئے ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے تھے جو کہ حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

بم کی اطلاع کے بعد پشاور کے چارسدہ روڈ اور دلہ زاک روڈ پر ٹریفک جام رہا۔
تازہ ترین