• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا: کیفے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4دہشت گرد ہلاک

Four Terrorist Killed Involved In Dhaka Cafe Attack
ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں بنگلادیشی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کر کے ڈھاکا کیفے حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 4دہشت گرد ہلاک کر دیئے ۔

پولیس انسداد دہشت گردی کے سربراہ کے مطابق یہ کارروائی ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں کی گئی جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپا مارا گیا۔

سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارے جانے والے دہشت گردوں میں حملے کا ماسٹر مائنڈ تمیم احمد چوہدری بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو دہشت گرد حملے میں 18 غیر ملکی سمیت 29 افراد مارے گئے تھے ۔
تازہ ترین