• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ویزہ جائے بھاڑ میں،پر پگڑی نہیں اتاروں گا

Us Visa Go To Hell It Will Not Put In Pugree
رفیق مانگٹ.....’’میں ایک کسان ہوں ،پگڑی میر ی شان ہے ،میں اسےنہیں اتاروں گا، یہ میرے ملک کی عزت کا معاملہ ہے،مجھے امریکا کا دورہ کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں،مجھے امریکی ویزہ نہیں چاہیے۔۔۔‘‘

یہ الفاظ امریکی سفارت خانے میں ایک بھارتی لوک سبھا رکن کے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کے بی جے پی رکن جب ویزے کے لئے امریکی سفارت خانے پہنچے تو انہیں سیکورٹی وجوہات کی بنا پر پگڑی اتارنے کا کہا گیاتاہم انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا ۔

تین مرتبہ لوک سبھا کے رکن رہنے والےوریندر سنگھ جو اس وقت ریاست اتر پردیش کے علاقے بھادوہی کی نمائندگی کر رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ امریکی سفارتخانے نے پہلے ان سے کاشتکاری کے معاملات پر انٹرویو کیا اور بعد میں اپنے ملک کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

سنگھ نے کہا ویزے کے مقصد کے لئے وہ امریکی سفارت خانے گئے، جہاں پر انہیں کہا گیا کہ پگڑی اتاردو،انہوں نے کہا کہ میں ایسا نہیں کرسکتا ،میں ایک کسان ہوں اور پگڑی میر ی شان ہے اور یہ میرے ملک کی بھی عزت کا معاملہ ہے۔ میں کس طرح سیکورٹی کے خاطر اپنی پگڑی اتار سکتا ہوں،میں ایسا کبھی نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی سفارت خانے نے خود انہیں امریکا کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی ، اس نے ویزہ لینے سے انکار کردیا کہ اسے کوئی دورہ کرنے میں دلچسپی نہیں۔

ویندر کو دورہ کرنے کے لئے آج امریکا روانہ ہونا تھا۔ سنگھ ہمیشہ پگڑی میں ہی پارلیمنٹ میں د یکھےجاتے ہیں اور کاشتکاری امورسمیت اکثر دیہی مسائل پر بات کر تے ہیں۔

اس معاملے کو وزارت خارجہ امریکی حکام کے سامنے اٹھانے پر غور کر رہی ہے۔
تازہ ترین