• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی تاثرات کی نقالی کرنے والا روبوٹ تیار.

Developmed The Robot To Mimic Human Expressions
دور جدید میں آئے روز نت نئے اور انوکھے روبوٹس کی ایجاد انسانی عقل کو دنگ کر دیتی ہے تاہم جاپان میں ماہرین نے ایسا ہی ایک نیا اور جدید روبوٹ تیار کرلیا ہے جو انسانوں کی طرح انگلیوں کو حرکت دینا اور انسانی تاثرات کی نقالی کرنا خوب جانتا ہے۔

جی ہاں،اوساکا یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ٹوکیو کے ماہر سائنسدانوں نے ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو اپنے اعضاء کو حرکت دینے سمیت انسانی چہرے کے تاثرات کی نقالی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

’آلٹر‘نامی اس روبوٹ میں ایسے سینسرز نصب کئے گئے ہیں جو اس کے اعضاء کو حرکت دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں جس کے ذریعے یہ روبوٹ بولنے کے ساتھ اپنے ہاتھ اور چہرے کے تاثرات کو کنٹرول کرسکتا ہے۔

واضح رہے یہ روبوٹ کو ٹوکیو کے نیشنل میوزیم میں رواں سال 6اگست کو نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین