• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بل کلنٹن نے صدام پر بمباری اسکینڈل سےبچنے کیلئے کی تھی

Bill Clinton Bombed Saddam To Distract From The Monica Lewinsky Scandal
رفیق مانگٹ.... بل کلنٹن نے 1998میں عراق پر بمباری مونیکا لیونسکی اسکینڈل سے توجہ ہٹانے کیلئے کی تھی۔برطانوی اخبار’ڈیلی  میل ‘ نے  اپنی خصوصی رپورٹ میں لکھا کہ یہ دعویٰ ہیلری کلنٹن کی صدارتی مہم کی نائب چیئروومین ہما عابدین کے ایک مسلم جریدے کی طرف سے کیا گیا جس کی وہ بارہ سال تک اسسٹنٹ ایڈیٹر تھی۔

سن 2002 میں ایک علمی جریدے میں شائع مضمون میں لکھا گیا کہ 1998 میں عراق پر بل کلنٹن کی طرف سے حملہ صرف اس لئے کیا گیا کہ وہ مونیکا لیونسکی اسکینڈل سے دنیا کی توجہ ہٹا سکے ۔کلنٹن کی صدارتی مہم کاروںکا دعویٰ ہے کہ عابدین جریدے کی ایڈیٹنگ میں شامل نہیں تھی ۔

اس کی والدہ اس جریدے کی ایڈیٹر ان چیف تھی جس کے خیال میں نائن الیون واقعے کا ذمہ دار امریکا خود تھا۔ برطانوی اخبار کے مطابق مسلم جریدے ’مسلم مینارٹی افیئرز‘نے یہ دعویٰ شائع کیا تھا۔دعویٰ کے مطابق بل کلنٹن نے اپنے مونیکا لیونسکی کے معاشقے سے توجہ ہٹانے کیلئے صدام حسین پر بمباری کی۔یہ آرٹیکل ایک2002میں کینڈا کی ایک قانون کی طالبہ سینا علی مسکاتی کی طرف سے لکھا گیا۔

اس نے1991کے بعد کے حالات کے متعلق لکھا جب صدام حسین اقتدار میں تھے۔ مضمون کے مطابق 1996اور1998میں بھی عراق پر بمباری کی گئی۔عراق بحران نے بل کلنٹن کو فائدہ پہنچایا جو اس وقت ذاتی بحرانوں کا شکار تھے جن میںان کی مہم فنڈنگ اسکینڈلز، قانون سازی کی ناکامی اور مونیکا لیونسکی معاشقہ شامل تھے۔

بل کلنٹن کے مواخذے کے مقدمے کی سماعت کے عروج کے وقت انہوں چار دن تک 1998میں عراق پر بموں اور کروز میزائلوں سے حملے کیے جس کا مقصد مونیکا معاشقے سے توجہ ہٹانا تھا ،جارج بش نے عراق پر دوبارہ حملے کا جواز بل کلنٹن کے انہیں حملوںکو بنایا۔ 
تازہ ترین