• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dj Rangers Meet With Murad Ali Shah
زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے ملاقات کی ، ملاقات میں کراچی میں شرپسندوں کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈی جی رینجرز نے وزیراعلیٰ کو کراچی میں ایم کیو ایم کے دفاتر کو سیل اور گرانے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

ڈی جی رینجرز نے ملزمان کی جے آئی ٹیز اور شرپسندوں کے خلاف آپریشن کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا ۔
تازہ ترین