• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بارش

Rain Also In Other Parts Of Punjab Including Islamabad
اسلام آباد ، راولپنڈی ،مری، آزاد کشمیر ، خیبر پختونخوا سمیت پنجاب کے کئی شہروں تیز بارش ہوئی ہے۔راولپنڈی میں بارش کے بعد واسا حکام کی چھٹیاں منسوخ کرکے عملے کو 48 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بارش کھل کربرسی جس نے اسلام آباد کے نظاروں کو مزید سحر انگیز بنادیا۔پنجاب کے کئی علاقوں میانوالی،چنیوٹ،منڈی بہاالدین اور ملکہ کوہسار مری میں موسلا دھار بارش سے موسم رنگین ہوگیا۔

آزاد کشمیر میں میر پور اور مظفر آباد سمیت کئی علاقوں میں چھما چھم برستی بارش نے کشمیر جنت نظیر کے حسن کو مزید بڑھادیا ہے ۔

صوابی میں بھی خوب جم کے بارش ہوئی ہے ۔گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بارش سے موسم خنک ہوگیا ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سلسلہ ملک کے مختلف حصوں میں موجود ہے اوربارش کا سلسلہ آج اور کل بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ سے پیر کے دوران اسلام آباد کے ساتھ پنجاب ، خیبر پختونخو ا کے اکثر جبکہ سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں بارش برسے گی، جبکہ پہاڑی اور نیم پہاڑی علاقوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کا خدشہ بھی موجود ہے ۔
تازہ ترین