• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Mqm 19 Unit Offices Demolished And 218 Sealed
کراچی میں ایم کیو ایم کے سیکٹر اور یونٹ آفس گرائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ ریلوے کالونی میں متحدہ کے یونٹ آفس کے بعد لانڈھی میں سیکٹر آفس بھی گرادیا گیا،اب تک مجموعی طور پر شہر میں19دفاتر گرائے جبکہ 218 کو سیل کیا جاچکا ہے۔

پولیس کے مطابق ایم کیو ایم کے دفاتر قبضے کی زمین پر بنائے گئے تھے۔

اس سے قبل جمعرات کو بھینس کالونی، سچل، ایئرپورٹ، طارق بن زیاد سوسائٹی اور قائد آباد سمیت مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے 7 دفاتر گرائے گئے تھے ۔

جمعے کو گلستان جوہر، نیوٹاؤن ،کھارادر اور ریلوے کالونی میں بھی 5یونٹ آفس گرائے گئے۔اب تک شہر بھر میں ایم کیو ایم کے19 سیکٹر اور یونٹ آفس گرائے جبکہ 218سیل کئے جاچکے ہیں۔

ایم کیو ایم کے 178 یونٹ آفس اور 22 سیکٹر آفس قبضے کی زمینوں پر قائم ہیں ۔ ان میں سے 32 کو فوری طور پر جبکہ باقی دفاتر کو بتدریج گرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری طرف جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں قائم ایم کیو ایم کا یونٹ آفس بھی خالی کرالیا گیا ہے۔
تازہ ترین