• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی ایم کیوایم کے معاملے پر برطانیہ سے رابطے میں ہیں،پرویزرشید

Contact With Britain Government Over Founder Mqmpervaiz Rasheed
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایک شخص خطاب لندن میں کرتاتھا،لاشیں کراچی میں گرتی تھیں ،آج لندن والا کراچی میں شٹر ڈاؤن نہیں کرا سکتا،بانی ایم کیوایم کے معاملے پر برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں۔

وزیر اطلاعات پرویز رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں اس کے اپنے ساتھی اس کا نام نہیں لے سکتے، اس سے زیادہ عبرت کی بات کوئی نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے کہا کہ لندن سے بیٹھ کر پاکستان کیخلاف تقریریں کرنے والے شخص کی باتوں کی اس کے ساتھی بھی مذمت کر رہے ہیں،اب اس کی پارٹی میں بھی اس کا نا م لیوا کوئی نہیں ہے۔

پرویز رشید نے کہا کہ اس کی ایک تقریر پر کراچی میں سو سو لاشیں گر جاتی تھیں،اس سے زیادہ کسی کے لیے عبرت نہیں ہو سکتی کہ اس کے ساتھیوں میں بھی اس کی بات کو دہرانے والا کوئی نہیں،دائیں بائیں بیٹھنے والے اس کے بیان کی مذمت کر رہے ہیں۔
تازہ ترین