• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مخالف نعروں پر فاروق ستار کی پاکستانیت کوکیا ہوگیا تھا؟ رضا ہارون

What Was Farooq Sattar Nationalism On Anti Pakistan Slogans Raza Haroon
پاک سرز مین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے بھی سوال اٹھادیے ، ان کا کہنا ہے کہ جب پاکستان کے خلاف نعرے لگے تو فاروق ستار کی پاکستانیت کو کیا ہوگیا تھا ؟ فاروق ستار سر جھکائے کیوں بیٹھے رہے ؟

انہوں نے کہا ہے کہ فاروق ستار پارٹنر ان کرئم ہیں،انہوں نے مجرمانہ غفلت برتی،الطاف حسین اس بار رنگے ہاتھوں پکڑے گئے،غداری کے مقدمے میں کیسے معافی دی جاسکتی ہے؟

رضا ہارون نے کہا کہ دفتر ٹوٹ گئے فاروق ستار کو تکلیف ہوگئی،دفتر ٹوٹنے کی تکلیف تو ہوئی پاکستان کیخلاف نعرےلگنے کی تکلیف کیوں نہ ہوئی،ہم میں سے کسی نے نہیں کہا کہ ایم کیو ایم نام بدل لے،میرا مشورہ ہے فاروق ستار کو کہ ایم کیو ایم ف بنالیں۔

رہنما پی ایس پی رضا ہارون کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار صاحب شوق سے ایم کیو ایم چلائیں ہم کب منع کررہے ہیں،پورے ملک سے لوگ ہمارے ساتھ مل رہے ہیں، اس ایشو کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پراسس کا شروع ہونا ضروری ہے،سزا اور جزا کے لیے قانون ہوتا ہے، میں بھی کہہ رہا ہوں کہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ کریں۔
تازہ ترین