• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کے ائیر پورٹ پر راکٹ فائر، جانی نقصان نہیں ہوا

Rockets Fired At Turkey Airport Reports Of No Loss Of Life
ترکی کے ائیر پورٹ پر راکٹ فائرکیے گئے ہیں،جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ترکی کے شہر دیاربکرمیں واقع ایئرپورٹ پر 4 راکٹ حملے کیے گئے۔

شہر کے گورنر کا کہنا ہے کہ حملوں میں پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایئرپورٹ عملے اور مسافروں کو ٹرمینل کی عمارت منتقل کردیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی پرواز کو معطل نہیں کیا گیا، حکام کے مطابق راکٹ حملوں میں کرد ملائیشیا ملوث ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین