• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس کی کارروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار

Police Arrested 3 Criminals In Raid In Karachi
کراچی کے علاقے لیاری اور پاک کالونی میں پولیس نے کاروائیاں کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور لوٹی گئی رقم برآمد کرلی ہے۔

پولیس نے لیاری کے دبئی چوک،پھول پتی لین،سیفی لین، شاہ بیگ لین میں سرچ آپریشن کیا ،جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کے ا اہم کمانڈر رفیق بلوچ عرف رفو ڈاڈاکو گرفتار کرلیا گیا۔

کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ ،منشیات اور لاکھوں روپے کی رقم برآمد کرلی گئی،ملزم کا تعلق بابالاڈلہ گروپ سے ہے،جو پولیس کو قتل ،اقدام قتل،بھتہ خوری اورپولیس مقابلے میں مطلوب تھا ۔

دوسری جانب پاک کالونی کے علاقے جہان آباد میں لوٹ میں مصروف 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فون اور نقد قم برآمد کرلی گئی۔

لیاری آگرہ تاج کالونی میں پولیس نے کارروائی کرکے متحدہ کارکن راحیل کو گرفتار کرلیا۔راحیل لیاری اولڈ سیکٹر کا کارکن ہے، جبکہ ملزم کا ساتھی آغا محبوب فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
تازہ ترین