• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بارش و آندھی سے مویشی منڈی کا حال بُرا، بیوپاری پریشان

Rain And Duststorm Creates Problems For Cattle Market In Karachi
کراچی میں موسم کے بدلنے پر شہری تو خوش ہوگئے۔ لیکن اس تبدیلی نے سپرہائے وے مویشی منڈی کے بیوپاریوں کو پریشان کردیا ہے، جس سے منڈی میں لگے کئی ٹینٹ اکھڑ گئے۔

ذرا سی دیر کی آندھی نے مویشی منڈی کا حال برا کردیا، تیز ہوا اور بارش کے باعث کئی ٹینٹ اکھڑ گئے۔ جنہوں نے ٹینٹ سجائے تھے، وہ اب اجڑے چمن کو سمیٹ رہے ہیں۔

آندھی وی آئی پی بلاک کو اجاڑ گئی اور بارش کے پانی نے بھالو مٹی کو دلدلی کردیا ہے۔ کیچڑ میں جانور بیمار ہوسکتے ہیں۔ اس لئے جانوروں کو خشک جگہ مہیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین