• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی : بارش کے بعد شہری مسائل میں گھر گئے، 3 افراد جاں بحق

Rain Creates Problems For Karachi Citizens 3 Persons Died
کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، ، مگر کے الیکٹرک کے 200 سے زائد فیڈر ٹرپ ہونے سے لاکھوں شہری خوار ہو گئے۔

شارع فیصل سمیت اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔ مختلف حادثات میں بچی سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ہفتے کی دوپہر تک کراچی کی فضاوں پر تپتے ہوئے سورج کا راج تھا۔ پھر یکایک کالے بال آئے، ساتھ تیز اور ٹھنڈی ہوائیں بھی لائے اور پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔

تیز بارش کا آغازملیر اور ایئرپورٹ کے اطراف سے ہوااور پھر یہ سلسلہ گلستان جوہر، گلشن اقبال، نارتھ کراچی، کورنگی، آئی آئی چندریگر روڈ ڈیفنس اور دیگر علاقوں تک پھیل گیا۔سب سے زیادہ 54 ملی میٹر بارش ایئر پورٹ کے علاقے میں ریکارڈ کی گئی۔

یونیورسٹی روڈ اور شارع فیصل پر بارش کا پانی جمع ہونے سے بدترین ٹریفک ہوگیا، ہزاروں گاڑیاں سڑکوں پر دیر تک پھنسی رہیں۔ کسی کی گاڑی خراب ہوئی، تو کوئی چلتے چلتےکھلے ہوئے گٹر میں جاگرا۔کرنٹ لگنے، اور دیگر حادثات کے باعث بچی سمیت 3افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع بھی ہے۔
تازہ ترین