• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :عید سے قبل سبزیوں کی قیمت میں ہوشربا اضافہ

Quetta Rise In Price Of Vegetables Before Eid
عیدالاضحی سےقبل کوئٹہ کی سبزی منڈی میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربااضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

مارکیٹ ذرائع کےمطابق کوئٹہ میںلہسن،ادرک اور ٹماٹر سمیت مختلف سبزیوں کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کی نسبت اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے،لہسن اورادرک کی قیمت میں 40روپےفی کلو تک کااضافہ ہوا۔

اضافے کےبعد لہسن کی فی کلو قیمت 240روپےسے 280روپے اور ادرک کی فی کلو قیمت 160سے200روپےتک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح مٹر کی فی کلو قیمت میں تقریباً 100روپےکا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، اضافے کےبعد مٹرکی فی کلو قیمت 240روپے تک پہنچ گئی ہے۔

بھنڈی کی فی کلو قیمت میں 20روپےکااضافہ ہوا ہے، جس کے بعد بھنڈی کی فی کلو قیمت 100روپےسے120روپےتک پہنچ گئی،ٹماٹرکی فی کلو قیمت میں 10روپےکااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس سے ٹماٹر کی فی کلو قیمت 30روپےسےبڑھ کر40 روپےہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں ان سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کاامکان ہے۔
تازہ ترین