• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ایم کیو ایم اراکین اسمبلی سے استعفے کا مطالبہ

Pti Demanded The Resignation Of The Mqm Members Assembly
تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ فاروق ستار اور ان کے ساتھی اسمبلیوں سے فوری مستعفی ہوں، ان کا الطاف حسین سے محض اظہار لاتعلقی کافی نہیں۔

ایک بیان میں نعیم الحق کا کہنا تھا کہ فاروق ستار سمیت متحدہ قومی موومنٹ کو 2013 ءمیں الطاف حسین کا مینڈیٹ میسر آیا، فاروق ستار اور متحدہ کے اراکین اسمبلیوں میں الطاف حسین کی نمائندگی کرتے تھے،اگروہ واقعی الطاف حسین سے فاصلہ اختیار کرچکے ہیں تو ازسرنو عوام سے رجوع کریں۔

ان کا کہناتھاکہ ایم کیو ایم پاکستان اسمبلیوں سے مستعفی ہو کر نئے سرے سے الیکشن لڑے، محض نمائشی اظہار لاتعلقی سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر متحدہ رہنما مستعفی نہیں ہوتے تو سمجھیں گے کہ پس منظر میں الطاف حسین سے روابط برقرار ہیں۔
تازہ ترین