• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پر اپوزیشن متحدتھی ،عمران خان نے جلدی کی ،چانڈیو

On Panama Issue Opposition Was United But Imran Was In Hurry Chandio
مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہےکہ پاناما لیکس میں تمام اپوزیشن متحد تھی،عمران خان نے تحریک شروع کرنے میں جلدی کی۔

کندھ کوٹ میںورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک دن میں کبھی بھی گڈگورننس نہیں آسکتی ،کراچی اور حیدر آباد کے بعد کشمور اور جیکب آباد میں بھی گڈ گورننس نظر آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پر تمام اپوزیشن پارٹی متفق تھی ، ہمارے چیئرمین نے بھی سڑکوں پرآنے کی بات کی تھی،عمران خان نے پہلے ہی تحریک احتساب شروع کردی، ہمارے دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

کنونشن شروع ہونےسے قبل پیپلز پارٹی کے دو گروپوں میں تصادم بھی ہوا، جس میں2 کارکن زخمی ہوگئے ،شدید گرمی اوربے نظمی کے باعث کنونشن کو جلد ہی ختم کردیاگیا ۔
تازہ ترین