• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:وزیراعلیٰ کا پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

Lahore Chief Minister Punjab Visit Institute Of Cardiology
وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا ،مختلف وارڈز میں گئے اور زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔

وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لاہور میں امراض دل کے اسپتال پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا اچانک دورہ کیااور مختلف وارڈز میں جا کر مریضوں کی عیادت کی ۔

اس موقع پر پی آئی سی کے چیف ایگزیکٹو ندیم حیات ملک بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر اعلیٰ نےوارڈز ،واش رومز اور دیگر جگہوں پرصفائی کا جائزہ لیا اور تالی بجا کر صفائی کے بہترین انتظامات اور اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو تعریف کی ۔

شہباز شریف نے ایمرجنسی وارڈ میں مریضوں کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے نئی ایمرجنسی جلد کھولنے کا حکم دیا ،انہوں نےاسپتال میں مزید جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے پی آئی سی اور محکمہ صحت کے حکام کااجلاس طلب کرلیا۔
تازہ ترین