• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Rain Likely In Karachi On Monday Also
کراچی میں کل بھی بارش کا امکان ہے جبکہ آج سب سے زیادہ بارش لانڈھی میں ہوئی جو 54 ملی میٹرریکار ڈکی گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی ریاست راجستھان سے آنے والا بارش کا سسٹم کراچی کے شمال مشرق میں موجود ہے ، جس کے باعث شہر میں رات اور کل بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سب سے زیادہ بارش 54 ملی میٹرلانڈھی میں ریکارڈ کی گئی۔نارتھ کراچی میں 14ملی میٹر ،جناح ٹرمینل پر18 ملی میٹر،گلستان جوہر پر18ملی میٹر ،شارع فیصل پر 15 ملی میٹر ،گلشن حدید میں17 ملی میٹر اورصدر میں 4 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین