• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں بنیاد پرستوں کی ملک بدری کا فیصلہ

France Decided To Exiled Radicals Of The Country
رضا چوہدری....فرانسیسی حکومت نے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے بنیاد پرستوں کی ملک بدری کے فیصلے پر عمل درآمد شروع کردیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں مراکش سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گزشتہ روز بے دخل کردیا گیا۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے افرا جو بنیاد پرست ہیںوہ انتہا پسند جنگجو بن سکتے ہیں۔ان کی فرانسیسی سرزمین پر بدستور موجودگی ایک سنگین سیکورٹی خطرہ ہے ،اس لیے وزارت داخلہ نے ایسے عناصر کو فوری طور پر بے دخل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے بے دخل کئے جانے والے دونوں مراکشی شہریوں سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ رواں ماہ میں اسی طرح کے حالات میں چھ دھماکے ہوچکے ہیں جبکہ 2016کےآٹھ ماہ میں مجموعی طور پر 15دھماکے ہوچکے ہیں ۔

فرانس میں گزشتہ سال جنوری کے بعد سے سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔اس عرصے کے دوران انتہا پسند جنگجوؤں کے حملوں میں 236 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین