• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Prince Muhammad Bin Salman Reached Pakistan
سعودی نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان پاکستان پہنچ گئے ہیں،اسلام آبادایئرپورٹ پر سعودی عرب کے وزیر دفاع کا استقبال پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ حکام نے کیا ۔

سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف کے علاوہ دفاعی امور سے متعلق شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بھی مہمان سعودی وزیر سے ملاقات کریں گے،جس میں دوطرفہ دلچسپی کے امور باہمی تعلقات اور دفاعی شعبے میں تعاون اورفروغ  پر بات چیت ہوگی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ سعودی وزیر دفاع اپنی ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ کی صورتحال اور بالخصوص یمن اور شام سمیت بعض ممالک میں تازہ ترین ہونے والے حالات پر بھی تبادلہ خیال کریں گے اور انسداد دہشت گردی سے متعلق تعاون پر بھی غور وخوض ہوگا۔
تازہ ترین