• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام گو عمران گو کے نعرے لگانے پر مجبور ہیں ،امیر مقام

People Are Forced To Chanting Go Imran Goameer Muqam
مشیر وزیر اعظم امیر مقام نےکہاہے کہ عمران صاحب آپ اصولوں کی بات کرتے ہیں ان پر ذرا عمل بھی کریں، خیبرپختونخوا ہ میں ایماندار افسروں سے کیا سلوک کیا جارہا ہے۔سیاسی فائدے کیلئے عمران خان نے کراچی میں پاکستان مخالفین سے اتحاد کیا۔

ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے ملاکنڈ ایجنسی میں جلسے سے خطاب میں کیا۔ امیر مقام کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ، ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ریموٹ کنٹرول وزیراعلیٰ متعارف کروایا ہے، خان صاحب نے سوات آنے کا اعلان کیا ہے خوش آمدید کہتے ہیں ، امیرمقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے اسکینڈل پر بھی عمران خان غور کریں ۔

عوام گو عمران گو کے نعرے لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں ،عمران خان آج تک وزیراعظم کے خلاف ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے ہیں ۔
تازہ ترین