• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور :سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فرار 3 دہشت گرد تاحال مفرور

Lahore Ctd Police Still Searching Of 3 Terrorist
لاہور میں کاؤنٹر ٹیررازم کی کارروائی کے دوران فرار ہونے والے تین دہشت گردوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب سی ٹی ڈی 4 گرفتار دہشت گردوں کو نشاندہی کے لیے لے جا رہی تھی کہ مناواں میں ان کے ساتھیوں نے حملہ کر کے چاروں کو مار ڈالا۔ جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چار دہشت گردوں زبیرعرف نیک محمد، عبدالوہاب، عدنان ارشد اور عتیق الرحمان کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے مناواں کے علاقے لکھو ڈہرلےجایا گیا جہاں ایک مکان میں چھپے ان کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔

ایک گھنٹہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ آور تینوں دہشت گرد فرار ہو گئے، تاہم ان کی فائرنگ سے گرفتار چاروں دہشت گردمارے گئے۔ فرار ہونےوالوں کی گرفتاری کے لئے رات بھر سرچ آپریشن جار ی رہا لیکن ان کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق مارے گئے دہشت گرد زبیر عرف نیک محمد، عبدالوہاب، عتیق الرحمن اور عدنان 4مارچ 2009 کولبرٹی چوک میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملے اور 7 دسمبر 2008میں مون مارکیٹ اقبال ٹاؤن بم دھماکوں میں بھی ملوث تھے۔جس میں 60 افراد شہید اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کو 7 سال پہلے گرفتار کیا گیا تھا۔
تازہ ترین