• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلاس سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار ، اسلحہ برآمد

3 Suspected Terrorist Arrest From Chillas Arms Recovered
دیامر پولیس نے چلاس سے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ایس ایس پی چلاس کے مطابق دیامر پولیس نے چلاس میں ایک گاڑی سے 3 مبینہ دہشت گرد وں سمیع اللہ، ظفر اللہ اور مقبول کو گرفتار کر لیا،۔ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، ایک بارہ بور بندوق اور ایک ایم 16 گن برآمد سمیت 850 کے قریب گولیاں برآمد کر لی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مطلوب دہشت گرد مجیب الرحمان کے قریبی رشتہ دار ہیں،پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
تازہ ترین