• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی مزاحمت پر2 افراد زخمی

Karachi Robbery Incidents Takes Place 2 Injured
کراچی کے علاقوں ڈیفنس خیابان بدر اور بفرزون میں ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دیگر کارروائیوں میں 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بدر اور بفرزون سیکٹر15 اےمیں ڈکیتی مزاحمت پرملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے جبکہ دوسری جانب اتحادٹاؤن سے کالعدم تنظیم کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

ایک اور کارروائی میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے منگھوپیرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں جس میں اسٹریٹ کرائمزکی متعددوارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل برآمدکی گئی ہے۔
تازہ ترین