• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی وزیر دفاع کی وزیراعظم سے ملاقات ،مختصر دورے کے بعد واپس روانہ

Saudi Defence Minister Meet With Nawaz Sharif Return To Country
سعودی وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان مختصر دورے کے بعد واپس سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیردفاع خواجہ آصف نےسعودی وزیر کو رخصت کیا۔

اپنے اس دورے میں سعودی نائب ولی عہدمحمد بن سلمان اوروزیراعظم نواز شریف کے درمیان ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی اور علاقائی امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نےدوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم بنانےکاعزم ظاہرکیا۔

ا س سے قبل سعودی عرب کے وزیر دفاع اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلطان کا اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ سعودی نائب ولی عہد کے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اورمسلح افواج کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تازہ ترین