• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، ترک صدر

Action Against Terrorists Will Continue With Any Discrimination Ergodan
ترکی کے صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

ترکی کے شہر غازی انتیپ سے ریلی میں خطاب میں طیب اردوان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف دوسرے خطوں میں کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

ترکی کی سرحد پار کارروائیوں کے باعث جرابلس سے نقل مکانی کرنے والے افراد اپنے علاقوں میں واپس آئیں ۔ترک صدر نے مزید کہا کہ اگر پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوئی تو سزائے موت کے قانون کو بحال کردیا جائے گا۔
تازہ ترین