• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی زیر حراست خواتین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، وزیر اعلیٰ

Mqm Detained Women To Provide Every Possible Facility Cm
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ کو فون کرکے ایم کیو ایم کی زیر حراست خواتین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فون کیا اور انھیں ایم کیو ایم کی گرفتار خواتین کارکنان کو ہر ممکن قانونی سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گرفتار خواتین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے ،ان سے عزت و احترام سے پیش آیا جائے ، اورقانونی مدد درکار ہو تو فراہم کی جائے ۔

ان خواتین کو نجی چینل پر حملے کے الزام میں گرفتا ر کیا گیا تھا جن کا عدالت نے چار روز کا ریمانڈ دیا ہواہے ۔
تازہ ترین