• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Iran Installs Missiles On Fordow Atomic Plant
ایران نے وسطی شہر قم میں فردو ایٹمی پلانٹ پر میزائل نصب کر دیئے ہیں ۔ آیت اللہ خامنہ ای کہتے ہیں کہ میزائل حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے طور پر نصب کیے ہیں ۔

فردو ایٹمی پلانٹ کے قریب نصب کیے گئے روسی میزائل ایٹمی پلانٹ پر ممکنہ حملے سے بچانے کے لیے نصب کیے گئے ہیں۔

ایرانی جنرل فرزاد اسماعیلی کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیبات کی حفاظت نہایت اہم ہے۔ اسی متعلق آیت اللہ خامنہ ای کہتے ہیں کہ یہ میزائل حملے کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے طور پر نصب کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق روسی ساختہ S-300 میزائل 250 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔
تازہ ترین