• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برقینی پر پابندی غیر آئینی ہے، فرانسیسی وزیر داخلہ

Veil Ban Is Unconstitutional France Interior Minister
فرانسیسی وزیر داخلہ نے برقینی پر پابندی کے قانون کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

غیر ملکی اخبار کو انٹرویو میں فرانسیسی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ برقینی پر پابندی اقلیتوں کے درمیان کشیدگی کا باعث بن سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت برقینی پابندی کے قانون پر نظر ثانی کا ارادہ نہیں رکھتی کیونکہ عوام کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انھوںنے کہا کہ ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو عوام کے دلوں میں نفرت پیدا کریں۔

انہوں نے فرانس کےمسلمانوں پر زور دیا کے وہ صنفی مساوات کے لیے حکومت کا ساتھ دیں اور فرانس کے قوانین کا احترام کرتے ہوئے صبر و تحمل سے کام لیں۔
تازہ ترین