• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کی سزاؤں سے متعلق کیس کی آج سماعت ہوگی

Supreme Court Case Hearing Today About Military Courts Decisions
فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والوں کی اپیلیں قابل سماعت ہیں یا نہیں؟ سپریم کورٹ فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ آج سنائے گی ۔

فوجی عدالتوں سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت سزائے موت کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں17 اپیلیں دائر کی گئی ہیں ۔ اپیلوں پر سپریم کورٹ نے 20 جون کو فیصلہ محفوط کیا تھا۔

چیف جسٹس کی سر براہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی تھی ۔

فوجی عدالتوں نے پریڈ لائین ، بنوں جیل ، اے پی ایس حملہ اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ملزمان کو سزائے موت کا حکم دیا تھا ۔
تازہ ترین