سی پیک سمٹ اینڈ ایکسپوآج اسلام آباد میں شروع ہورہی ہے جس کا افتتاح وزیراعظم نواز شریف کریں گے۔
پاک چائنا فرینڈشپ سینٹراسلام آبادمیں ہونےوالی اس کانفرنس اورنمائش کامقصدناصرف وژن2025ءکےتحت پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے متعلق آگاہی اجاگر کرناہے بلکہ سی پیک سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرنا بھی ہے۔
سمٹ کے مہمان خصوصی وزیراعظم نواز شریف ہوں گے جو پاکستان میں سی پیک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں شرکا کوناصرف آگاہ کریں گے بلکہ مقامی اور غیرملکی افراد کو سرمایہ کاری کی دعوت بھی دیں گے۔
سمٹ میں شرکت کیلئےچین کے نجی شعبے کی100 سے زائد کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسرزسمیت مقامی اور غیرملکی کمپنیوں کے نمائندےاورسرمایہ کاراسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔