• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن: اثاثوں کی تفصیلات جمع کرا نے کاآخری دن

Ec Last Date To Submit Assets Details
سیاسی جماعتوں کی الیکشن کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے، 29اگست تک اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

الیکشن کمیشن سے جاری اعلامیہ کے مطابق پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2002 ءکے آرٹیکل 13 کے مطابق تمام سیاسی جماعتیں مالی سال ختم ہونے کے 60 روز کے اندر پارٹی اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کی پابند ہیں۔

اعلامیے کے مطابق سیاسی جماعتیں ذرائع آمدن اور فنڈز سمیت پارٹی کی مالی پوزیشن سے متعلق تفصیلات بھی 29 اگست تک فراہم کریں۔ گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے۔
تازہ ترین