• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس ایئرپورٹ پرفائرنگ، مشکوک شخص گرفتار

Firing On Los Angles Airport One Arrested
امریکی شہر لاس اینجلس کے ائیرپورٹ پرفائرنگ کی اطلاعات کے بعد اسے خالی کرالیا گیا ۔ فائرنگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔صورتحال پر قابو پانے کیلئے متعلقہ ادارے فوری حرکت میں آگئے ۔

پولیس اور متعلقہ اداروں نے سرچ آپریشن کےبعد ایئر پورٹ کو کلیئر قرار دےد یاجبکہ بند کیا گیا ٹرمینل بھی کھول دیا گیا۔

ادھر امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ پولیس کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ تمام ائیرپورٹ کو مکمل طور پر سرچ کیا گیا اور کلیئرنس کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا گیا ۔
تازہ ترین