• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسکوانٹرنیشنل آٹو موبائل سیلون، چمچماتی لگژری گاڑیوں

Moscow International Auto Mobile Saloon
روس کے دارالحکومت ماسکو میں سالانہ موٹر شوماسکو انٹرنیشنل آٹو موبائل سیلون2016ء کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی ماسکوکے کروکس(Crocus) ایگزی یبشن سینٹر میں شروع ہونے والے آٹو موبائل سیلون میں دنیا بھر سے سیکڑوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔

رنگا رنگ موٹرشو میں ڈرائیو لیس جدید گاڑیوں سمیت 50گاڑی ساز کمپنیوں کی کم وبیش1ہزار گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔

ایک لاکھ20ہزار اسکوائر میٹر رقبے پر جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس، لگژری اور کمرشل گاڑیوں کے نت نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتی یہ نمائش 4ستمبر تک جاری رہے گی۔
تازہ ترین