• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Healthy Pakistan Kn Naion Honor
جب بھی ہم پاکستان کی تاریخ کے اوراق پلٹتے ہیں ، تو ہمیں قومی سطح پر ایسے کئی کارہائے نمایا ںملتے ہیں جن کے باعث عالمی منظر نامے پر نہ صرف پاکستان کے وجود اور اس کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ فخر وسربلندی سے کھڑا محسوس کرتے ہیں۔ 1992کرکٹ ورلڈ کپ کو لے لیں جب میلبرن کرکٹ گرائونڈ پر پاکستان نے انگلینڈکے خلاف فتح کے جھنڈے گاڑے، یا اس مشترکہ فخر و انبساط کے لمحے کو ملاحظہ کریںکہ جب دنیا بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے فٹبال کے مقابلے فیفا ورلڈ کپ میں لائنل میسی اور کریسٹیانو رونالڈو ہمارے سیالکوٹ کے ہنر مندوں کے ہاتھوںسے بنے برذوکا فٹبال کے پیچھے بھاگتے نظر آتے ہیں۔پاکستانی لوگ ایک بار پھر مسرّت سے کھِل اٹھتے ہیں جب علی معین نواز ش کیمبرج کے بین الاقوامی اے لیول کے امتحانات میں اکیس(21) مضامین میںکامیابی حاصل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرکے مسرت و ستائش کی قومی گیلری میں اضافہ کرتے ہیں۔

ملک و قوم کے وقار اور عزت و عظمت کو بلند کرنے والوں میں K&N'sبھی شامل ہے جو کہ پاکستان میں چکن اور کچن پروڈکٹس کی فراہمی میں پیش پیش ہے K&N'sنے ہمیں اس وقت خوشی اور فخر کا ایک اور موقع فراھم کیا ہے جب وہ جیت کر لایا ہےIFFA انٹرنیشنل کوالٹی کمپیٹشن میں بہت سارے میڈلز۔

IFFAانٹرنیشنل کوالٹی کمپیٹشن برائے سوسیسجز اور کولڈ کٹس، فرینکفرٹ جرمنی میں IFFAٹریڈ فیئر کے دوران منعقد کیا جاتا ہے جو کہ دنیا میں میٹ انڈسٹری کا سب سے بڑا ٹریڈ فیئر ہے ۔ IFFA کوالٹی کمپیٹشن ہر تین سال میں ایک مرتبہ منعقد کیا جاتا ہے جس میں دنیا بھر سے میٹ پروڈکٹس کے سینکڑوں نمونے مقابلے کے لئے پیش کیے جاتے ہیں۔ مقابلے کے جج انتہائی تجربے کار اور مکمل طور پر خودمختار ہوتے ہیں، جو کہ مندرجہ ذیل خوائص کی بنا پر فیصلہ کرتے ہیں۔

-1پروڈکٹ پیکیجنگ کی شکل و صورت
-2پروڈکٹ کی ظاہری شکل و صورت ، رنگ اور تر کیب
-3 پروڈکٹ کی ہیّت اور معیار کا تسلسل
-4 پروڈکٹ کی خوشبو اور ذائقہ

K&N's نے ان ممالک کے مقابل جن میں متحدہ یورپ ، شمالی امریکی ، جنوبی امریکی اور ایشیائی ممالک شامل ہیں نہ صرف 5گولڈ میڈل،1سلور اور 1برونز میڈل جیتا بلکہ 5میڈل جیتنے کے اعزاز میں اسپیشل ٹرافی بھی حاصل کی ۔ اس کامیابی کی اہمیت کا اندازہ یوں لگایا جاسکتا ہے کہ K&N'sکے سوسیسجز اور کولڈ کٹ کے معیا ر کا اعتراف خود سوسیسجز بنانے کے فن کے مالک جرمنز نے کیا ہے۔آج دنیا نے K&N'sکے بہترین معیا رکو تسلیم کیا ہے تو ہمیں احساس ہوا کے K&N'sفوڈ سیفٹی اور بین الاقوامی معیار کے پروڈکٹس کی فراہمی کے وعدہ کو کسی موقع پر نہیں بھولا بلکہ سختی سے قائم ہے۔
تازہ ترین