• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامالیکس: پی ٹی آئی کی وزیراعظم اوراہلخانہ کیخلاف درخواست

Panama Leaks Pti Petitions Against Pm And Its Family
پاناما لیکس کے معاملے پر تحریک انصاف نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف درخواست دائرکر دی ہے ۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ پٹیشن جماعت اسلامی کی پٹیشن سے مختلف ہے ، سپریم کورٹ بنیادی حق کی بات سننے کی مجاز ہوگی۔

تحریک انصاف نے پانامالیکس پر سپریم کورٹ میں دائر پٹیشن میں وزیر اعظم نوازشریف اور فیملی ارکان کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پاناما لیکس کا معاملہ پوری قوم کیلئے باعث تشویش ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ پاناما معاملہ کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کی مداخلت ضروری ہے،قومی دولت غیر قانونی طریقے سے باہر بھجوا کر آف شور کمپنیاں بنائی گئیں،آف شور کمپنیوں پر نواز شریف اور ان کے بچوں کے بیانات میں تضاد ہے۔

درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ نواز شریف اور ان کی فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،چیئرمین نیب کو لوٹی رقم واپسی کا حکم دیا جائے۔

درخواست میں سیکریٹری داخلہ، قانون،نیب،وزارت قانون اور ایف بی آر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست کے ساتھ وزیراعظم نوازشریف کی پراپرٹی سے متعلق دستاویزات بھی منسلک ہیں۔
تازہ ترین