• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھیتوں میں اسپرے کرنے والا جدید ڈرون متعارف

Drones To Help Farmers With Weed Control
آج کے جدید دور میں ماہرین انسانی زندگی کی آسانی کے لئے کئی نت نئی اور انوکھی ایجادات متعارف کرواتے رہتے ہیں تاہم اب ماہرین نے کھیتوں کی حفاظت اور اسپرے کے لئے بھی جدید ڈرون متعارف کروادیا ہے۔

سوئٹزر لینڈکی ایک معروف کمپنی نے کھیتوں کی حفاظت کرنے والا ایسا ڈرون تیار کیا ہے جو عین اسی مقام پر کیڑے مار دوا چھڑکتا ہے جہاں اس کی ضرورت ہوتی ہے۔

سوئس فرم کا تیارکردہ یہ جدید ڈرون وہ جگہیں بھی ڈھونڈ نکالتا ہے جہاں انسان کی نظرنہیں پہنچ پاتی۔ ڈروان کو تجرباتی طورپر کئی فصلوں پرآزمایا گیا جس کے اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں اور انسانی مداخلت کے بغیر فصل دشمن کیڑوں کا صفایا کیا گیا ہے۔
تازہ ترین