• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

22اگست کا واقعہ منظم کارروائی تھی ، ڈی جی رینجرزسندھ

Action Of 22 August Was Organized Dg Rangers
ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کا کہنا ہے کہ 22اگست کی ہنگامہ آرائی اور نیوز چینلز پر حملہ جذباتی قدم نہیں، پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ تھا،منظم کارروائی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ فائرنگ، جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور میڈیا پر حملہ کرنے والے ایم کیو ایم کے کارکن پریس کلب کے قریب بینکوں اور گلیوں میں چھپے ہوئے تھے، قریبی بینکوں میں موجود متحدہ لیبر ڈویژن سے منسلک عملے نے ملزمان کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کیا،دو بینکوں کے اہلکاروں نے کچھ کارکنوں کو اپنے پاس چھپایا، دوپہر کا کھانا کھلایا، متحدہ کے قائد کی ریاست مخالف تقریر کے بعد انہیں نکال کر میڈیا پر حملہ کرایا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے بتایا کہ ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ بینک ملازم سمیت منصوبے پر عمل کرانے والے 6ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ ایک مفرور ہے،جو مفرور ہیں وہ بھی جلد پکڑے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ گرفتار ملزمان نے سب اُگل دیا کہ واقعے میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، ڈنڈے اور تشدد کا دیگر سامان کس نے فراہم کیا اور کون موقع پر لے کر آیا،واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کررہے ہیں۔
تازہ ترین