• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pentagon Urges To Syrian Groups For Stopping Clashes
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شام میں امریکا، اتحادی کردوں اور ترک فورسز کے درمیان جھڑپیں ناقابل قبول ہیں، فریقین جھڑپیں روک دیں۔

ترجمان پینٹاگون کا کہنا تھا کہ جرابلس کے جنوبی علاقوں میں جاری جھڑپوں پر شدید تحفظات ہیں، جھڑپوں کا جائزہ لے رہے ہیں، اس علاقے میں داعش موجود نہیں ہے، تمام فریقین سے جھڑپیں روکنے اور پرامن اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں۔

گزشتہ روز شامی علاقے میں ترک فورسز کی بمباری سے 25کرد جنگجو اور متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے، ترکی نے حملے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترک نائب وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ترکی جنگ میں شامل نہیں ہوا اورنہ ہی شام میں رکنے کا ارادہ ہے، جرابلس میں کئی دنوں سے جھڑپیں جاری ہیں جہاں مقامی ترک حامی جنگجوؤں نے ترک فورسز کی مدد سے جرابلس کے کچھ علاقوں کو داعش سے خالی کرا لیا ہے جبکہ مقامی کرد جنگجوؤں سے جھڑپیں جاری ہیں۔
تازہ ترین