• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور شخص جان لے لی

Congo Fever Taken Another Life
کراچی میں کانگو وائرس نے ایک اور شخص جان لے لی، رواں سال شہر میں کانگو سے ہلاکتوں کی تعداد 6تک جا پہنچی۔

کراچی میں کانگو وائرس ایک اور وار ہوا ہے جس میں ایک اور شہری شکاربن گیا ،49سالہ سلیم الدین کو جسم میں شدید درد، بخار اور آنکھیں سرخ ہونے کی شکایت پر 18 اگست کو نجی اسپتال لایا گیا۔

کانگو وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے سلیم الدین کو اس موذی بیماری سے نجات دِلانے کی سرتوڑ کوششیں کیں، لیکن 10روز زیر علاج رہنے کے بعد وہ گزشتہ رات دم توڑ گیا۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں سال کراچی میں کانگو سے ہلاکتوں کی تعداد 6تک جا پہنچی ہے، کانگو کا وائرس جانور کی کھال میں ٹیک یا چیچڑ کی شکل میں موجود ہوتا ہے جو انسانی کھال پر باآسانی حملہ آور ہوجاتا ہے۔

اس لئے مویشی منڈی جاتے وقت بہت زیادہ احتیاط ضروری ہے، ہلکے رنگ کے کپڑے پہننا، ہاتھ اور منہ کو دھانپ کر رکھنا وائرس سے بچانے میں مدد دیتا ہے۔
تازہ ترین