نسلی امتیاز اور سیاہ فاموں کے ساتھ ناانصافیوں پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی فٹبال لیگ کے کھلاڑی کولن کیپرنک نے امریکی ترانے پر کھڑے ہونے سے انکار کردیا۔
امریکی نیشنل فٹ بال لیگ کے کولن کیپرنک سان فرانسسکو 49ٹیم سے کھیلتے ہیں،ایک میچ کے دوران جب قومی ترانے کی دھن بج رہی تھی تو اس وقت کولن اپنی کرسی پر بیٹھے رہے اور کھڑے نہیں ہوئے۔
کولن کا کہنا تھا کہ اس پرچم یا ملک کی تعظیم کے لیے کھڑا نہیں ہورہا جو سیاہ فام اور دوسرے رنگ و نسل کے لوگوں کو دباتا ہے، کولن کو اپنے اس عمل پر شدید تنقید کا سامنا ہے ۔تاہم کچھ حلقے ان کے حق آزادی رائے کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔