پاک چین اقتصادی راہداری کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزراء نے سی پیک منصوبے کو پاک چین بزنس گروپس اور پاکستان کی ترقی کا اہم ذریعہ قرار دیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سی پیک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت میں 6 سے 9 فیصد سالانہ ترقی کی صلاحیت ہے، خود مختار اور بااختیار پاکستان وزیراعظم نوازشریف کی پالیسی کا محور ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک منصوبہ کامیابی سے جاری ہے، تمام سازشیں ناکام ہوگئیں،46بلین ڈالر میں سے 18بلین ڈالر کا کام ہو رہا ہے،15ملین کا مزید کام پائپ لائن میں ہے،پاکستان اور چین جلد مشترکہ سیٹلائٹ شروع کریں گے،جس کا پہلا مرحلہ 2017ءمیں مکمل ہو جائے گا ۔
فیڈریشن آف انٹرنیشنل پاکستان چیمبر اینڈ کامرس عبدالرؤف نے تمام کریڈٹ وزیراعظم نواز شریف کو دے دیا،کہتے ہیں کہ سی پیک کے نتیجے میں پاکستان میں بزنس اور ایکسپورٹ میں اضافہ ہو گا ۔
چین کے ایمبسڈرز نے کہا ہےکہ پاکستان اور چین کا رشتہ اب عظیم ہو گیا ہے،سی پیک اب عملدرآمد کے فیز میں داخل ہو گیا ہے ۔