• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کیلئے چپل کی تیاری کا معاملہ معمہ بن گیا

Shahrukh Khan In Trouble On Deer Skin Peshawari Chappal
بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے لیے ہرن کے چمڑے سے چپل کی تیاری کا معاملہ معمہ بن گیا ہے ۔ تحقیقات کے دوران چمڑا بظاہر گائے کا لگتا ہے جبکہ اس پر شبہ ہرن کے چمڑے کا کیا جارہا ہے۔

دو روزقبل محکمہ وائلڈ لائف حکام نے پشاور کی نمک منڈی میں مشہور چپل ساز جہانگیرکی دکان پر چھاپہ مارا اور شاہ رخ خان کے لیے تیار ہونے والی چپل کا مٹیریل قبضے میں لے کر معائنے کے لیے بھیج دیا گیا۔

شبہ ہے کہ دکاندار نے پابندی کے باوجود چپل کی تیاری میں ہرن کا چمڑا استعمال کیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ چمڑا بظاہر گائے کا لگتا ہے۔
تازہ ترین