• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
We Can Stop London Switch Farooq Sattar
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارکا کہنا ہے کہ ہم نے لندن کا سوئچ آف کر دیا،22 اگست کے بعد لندن سے کوئی رابطہ نہیں، مجھے ایم کیو ایم پاکستان کا سربراہ لکھا جائے، ندیم نصرت،واسع جلیل کے بیان کو ایم کیوایم کا موقف نہ سمجھا جائے۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزدہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ اپنا موبائل فون دینے کو تیار ہوں میرا موبائل فون چیک کرلیں ،میں اسکائپ استعمال کرتا ہی نہیں ،ہم نے لندن کو واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا ہے ۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ پریس کلب جانے سے پہلے پرویز رشید سے بات ہوئی تھی، کیا کوئی بتاسکتا ہے کہ طاہر لمبا جیل سے کیسے باہر آیا۔

انہوں نے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ 22 اگست کا واقعہ طے شدہ تھا، 22 اگست کو جس نے بھی ہنگامہ آرائی کی ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ہنگامہ آرائی کرنے والے اگر ایم کیو ایم سے تھے بھی تو اب وہ پارٹی سے خارج ہیں،توڑپھوڑ کرنے والوں سے کوئی تعلق نہیں۔

فاروق ستار مزید کہتے ہیں کہ عسکری ونگ کی طرح کی کوئی چیز میں نے نہیں دیکھی، ہم تعاون کے لیے تیار ہیں ، شاید کچھ لوگ ایسے ہوں جنہوں نے جرائم کیے ہوں، ہمارے ساتھ معلومات شیئر کرکے صورت حال واضح کی جائے۔
تازہ ترین