• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی مسافر طیاروں میں ہتھیاراور جنگجوئوں کی شام منتقلی جاری

Arms And Fighters Are Moving To Syria In Iranian Commercial Airlines
امریکی جریدے ’’فوربز‘‘ کی رپورٹ میں ایران کے لیے نئے مسافر طیاروں کی فروخت سے خبردار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نجی ایرانی کمپنی "ماہان ایئر" ابھی تک خفیہ پروازوں کے ذریعے شامی حکومت کے لیے اسلحہ اور جنگجو پہنچا رہی ہے۔

جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تہران امریکا اور یورپ کے ساتھ بڑی ڈیلز کی تگ و دو میں لگا ہوا ہے جس کے تحت وہ 500 کمرشیل طیارے حاصل کر سکتا ہے۔ "ماہان ایئر" ابھی تک دمشق کے لیے جعلی پرواز نمبروں کا استعمال کر رہی ہے تاکہ بشار الاسد کی فورسز کو ہتھیار اور جنگجو فراہم کیے جاسکیں۔

جریدے نے خبردار کیا ہے کہ ایران بین الاقوامی تشویش کا باعث بننے والے اپنے مقاصد کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے لیے اپنی سپورٹ کے واسطے نیوکلیئر معاہدے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

رپورٹ میں باور کرایا گیا ہے کہ ایرانی تجارتی ہوابازی کی جانب سے، اسلحہ اور عسکریت پسندوں کو شام منتقل کر کے بین الاقوامی جہاز رانی کے اصولوں کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ ایسے وقت میں شائع ہوئی ہے جب کہ وزیر خارجہ جان کیری کی جانب سے ایرانی اسلحے کی یمن منتقلی پر امریکی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین